• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 24477

    عنوان: کوئی عالم یا مفتی نوجوان غیر محرم لڑکیوں کو دین کی تعلیم اپنے گھر پر دیتے ہیں، کیا ان کا یہ پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟اور ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھی جائے یا نہیں؟اگر نہیں ! تو کیا ان پڑھی ہوئی نماز وں کو دہراناچاہئے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: کوئی عالم یا مفتی نوجوان غیر محرم لڑکیوں کو دین کی تعلیم اپنے گھر پر دیتے ہیں، کیا ان کا یہ پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟اور ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھی جائے یا نہیں؟اگر نہیں ! تو کیا ان پڑھی ہوئی نماز وں کو دہراناچاہئے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 24477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1656=1214-8/1431

    اگر وہ حجاب کی پابندی کے ساتھ تعلیم دیتے ہیں تو درست ہے، نماز بھی ان کے پیچھے صحیح ہے، جو نمازیں پڑھ لیں،ان کو دہرانے کا بہرحال حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند