عنوان: کیا اگر کسی کتاب کو جو دینی ہو یا ایسی ہی عام کتاب ہو ، اسے ہمارے پیر لگ جائے تو کیا اس کے احترام کے لیے اسے چومنا چاہئے؟
سوال: کیا اگر کسی کتاب کو جو دینی ہو یا ایسی ہی عام کتاب ہو ، اسے ہمارے پیر لگ جائے تو کیا اس کے احترام کے لیے اسے چومنا چاہئے؟
جواب نمبر: 2397401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1088=1088-7/1431
دینی کتاب کو غلطی سے پیر لگ جائے تو دل میں غلطی کا احساس وندامت ہو اور آئندہ بے ادبی نہ ہو، اس کا خیال رکھا جائے بس یہ کافی ہے، احترام کے لیے اس کو چومنا لازم نہیں۔