معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 2362
امام صاحب نے میر ی مسجد میں طلبئہ حفظ کے لیے ایک دوسری جماعت متعین کیا ہے ، یہ جماعت ایک ہا ل میں ہوتی ہے جو مسجد کے بالکل سامنے ہے ، کیا یہ جماعت صحیح ہے؟
جواب نمبر: 236201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 709/ م= 704/ م
اگر امام صاحب نے طلبہٴ حفظ کی تعلیم و تربیت کے پیش نظر ان کے لیے دوسری جماعت کا نظم کیا ہے اور یہ دوسری جماعت جس ہال میں ہوتی ہے وہ مسجد شرعی سے بالکل الگ جگہ ہے تو اس میں دوسری جماعت قائم کرنا درست ہے لیکن مسجد کا ثواب حاصل نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں آپ سے مندرجہ ذیل ضروریات کے
متعلق کچھ ایسی مفصل کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جن سے میرے تمام اعمال
درست ہوجائیں۔ (۱)کوئی
ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مرد اورعورت دونوں کی نماز پڑھنے کا طریقہ بہت ہی
تفصیل سے لکھا ہو نیز ان میں باقی نمازوں کے پڑھنے کا طریقہ او رنماز سے متعلق
تمام باتیں موجود ہوں۔ (۲)تجوید
کے لیے کوئی اچھی سی کتاب جس میں مخارج کو ادا کرنے کے سارے طریقے موجود ہوں۔ (۳)پاکی حاصل کرنے یا غسل
کرنے اور طہارت کیسے کی جائے اس کے لیے کوئی معتبر کتاب۔ (۴)کوئی ایسی کتاب جس میں
تمام بہترین دعائیں موجود ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص خاص موقعوں پر
سکھائی ہوں اور جو وہ ہمیشہ پڑھا کرتے تھے؟
برائے
کرم آپ مجھ کو تمام نماز اور وضو کا طریقہ بتادیں مطلب تمام فرض، سنت اور مستحب کے
ساتھ؟
یتیموں پر جو خرچ ہوا ہے ، چچا کا بعد میں ان کے مال سے لینا
12185 مناظرحضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟ (۲) حضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو شرارت کرنے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟(۳) حضور علیہ السلام اسی طرح صحابہ کے زمانہ میں طالب علم کو سبق یاد نہہونے پر اور شرارت کرنے پر کیا سزا دی جاتی تھی؟
3573 مناظرمسجد میں یونیورسٹی کی كتابوں كا مطالعہ كرنا؟
9609 مناظرمیں
اکیس سالہ ہندوستانی لڑکی ہوں، میں عالمہ بننا چاہتی ہوں لیکن باوجود اس کے کہ
میرے والد محترم اسلام کے پابند ہیں اور الحمد للہ ہماری بھی شریعت کے مطابق تربیت
کی ہے ،لیکن اب وہ او رگھر والے بھی میرے خلاف ہیں کہتے ہیں اس عمر میں میرے لیے
یہ کورس بہتر نہیں۔ اب مجھے کسی سے بات کرنے کو دل نہیں بول رہا ہے اور میرے مزاج
میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوگئی ، میں ایسا نہیں چاہتی کیوں کہ گھر والوں کے ساتھ ہنسنا
اور ان کے ساتھ حسن سلوک ہمارا فرض ہے نا اور ان کا حق بھی، ا س کے علاوہ ایک
انجانا خوف پیدا ہوگیا او رمیں کسی بھی حال یہ کورس کرنا چاہتی ہوں۔ برائے کرم مجھے
یہ بتائیں کہ اب میں کیا کروں؟ مجھے چند بہترین کتابیں تجویز کیجئے تاکہ میں بھی
اپنے علم میں اضافہ کرسکوں۔
اسکولوں میں آٹھویں اور دسویں جماعت کے لڑکے اور لڑکیوں کے سالانہ پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جس میں بچے ڈرامہ میں شریک ہوتے ہیں اور میاں اور بیوی یا ماں اور بچوں کا کردار ادا کرتے ہیں اگرچہ وہ سب غیر محرم ہوتے ہیں۔ نیز یہ کردار/کرتب ناظرین کے ذریعہ دیکھے جاتے ہیں جو کہ غیر محرم ہوتے ہیں۔ کیا بچوں کے لیے اسٹیج پراس طرح کے کرادار اداکرنا جائز ہے؟برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2416 مناظرعلم اور معلومات میں کیا فرق ہے؟
6808 مناظر