معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 22531
جواب نمبر: 22531
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):833=833-6/1431
اگر تعلیمی محکمہ کی طرف سے ڈیوٹی کے علاوہ خارج اوقات میں پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے پر بھی پابندی ہوتی ہے اورمدرسین شروع سال میں اس معاہدے کو قبول کرلیتے ہیں کہ ہم اسکول میں پڑھانے کے علاوہ خارج میں کوئی نوکری حتی کہ پرائیویٹ ٹیوشن وغیرہ کا کام بھی نہیں کریں گے تو معلمین پر اس معاہدے کی پابندی لازم ہے، اس کے خلاف کرنا درست نہیں، اور اگر ٹیوشن پڑھانے کا کام اس معاہدے کے تحت نہیں آتا تو درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند