معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 22250
جواب نمبر: 22250
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1016=1016-7/1431
رسالہ رکن دین موٴلفہ حاجی رکن الدین صاحب نقشبندی کے متعلق فتاویٰ محمودیہ میں لکھا ہے کہ: کتاب ”رکن الدین“ میں بہت سے مسائل ایسے ہیں جو قرآن حدیث شریف، آثار صحابہ سے ثابت نہیں، ائمہ مجتہدین خصوصاً امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے منقول نہیں بلکہ وہ بدعت محض ہیں، اس لیے اس کے مطالعہ سے عوام کو اجتناب چاہیے“۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۴/۱۲۰، ط: ڈابھیل، گجرات)
”موت کا جھٹکا“ یہ کتاب ہمارے پاس نہیں نہ اس کے متعلق کوئی صراحت کہیں مل سکی، ہم اس کے مضمون سے بھی واقف نہیں، اس لیے دیکھے بغیر اس کے بارے میں کچھ لکھنے سے معذرت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند