• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 21841

    عنوان:

    کیا لڑکیوں کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی بھیجنا جائز ہے، جب وہ ادارے صرف مستورات کے لیے ہوں او رپڑھانے والی استاذہ بھی عورتیں ہوں، لڑکے اس اسکول، کالج، یونیورسٹی میں نہ ہوں؟

    سوال:

    کیا لڑکیوں کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی بھیجنا جائز ہے، جب وہ ادارے صرف مستورات کے لیے ہوں او رپڑھانے والی استاذہ بھی عورتیں ہوں، لڑکے اس اسکول، کالج، یونیورسٹی میں نہ ہوں؟

    جواب نمبر: 21841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 819=643-5/1431

    صورت مسئولہ میں لڑکیوں کے لیے شرعی پردہ کا معقول انتظام ہو، آمد روفت میں بھی پردہ کا پورا اہتمام ہو اور اجنبی مردوں سے اختلاط نہ ہوتا ہو تو ان اِداروں میں تعلیم دلانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند