معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 18910
میں آپ سے مندرجہ ذیل ضروریات کے
متعلق کچھ ایسی مفصل کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جن سے میرے تمام اعمال
درست ہوجائیں۔ (۱)کوئی
ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مرد اورعورت دونوں کی نماز پڑھنے کا طریقہ بہت ہی
تفصیل سے لکھا ہو نیز ان میں باقی نمازوں کے پڑھنے کا طریقہ او رنماز سے متعلق
تمام باتیں موجود ہوں۔ (۲)تجوید
کے لیے کوئی اچھی سی کتاب جس میں مخارج کو ادا کرنے کے سارے طریقے موجود ہوں۔ (۳)پاکی حاصل کرنے یا غسل
کرنے اور طہارت کیسے کی جائے اس کے لیے کوئی معتبر کتاب۔ (۴)کوئی ایسی کتاب جس میں
تمام بہترین دعائیں موجود ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص خاص موقعوں پر
سکھائی ہوں اور جو وہ ہمیشہ پڑھا کرتے تھے؟

جواب نمبر: 18910
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 114=109-2/1431
(۱) حضرت مولانا الحاج اشرف علی صاحب تھانوی رحمة اللہ علیہ کی کتاب حیات المسلمین اور فضائل اعمال کا مطالعہ سننا سنانا بکثرت ان کتب کو دیکھتے رہنے اور ان میں جو ہدایات ہیں ان پر اخلاص سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ تمام اعمال درست ہوجائیں گے۔
(۲) معلوم نہیں کہ آپ کی استعداد علمی کیا ہے؟ اگر عربی کتب اور فقہ وفتاویٰ پر کچھ نظر ہو تو تفصیل کے لیے فتاوی البدائع الصنائع دیکھئے اور اگر اتنی استعداد نہ ہو تو آپ کے حق میں بہشتی زیور تعلیم الاسلام علم الفقہ کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید ہوگا۔
(۳) جمال القرآن کسی ماہر قاری کے سامنے پڑھ لیں تو بہتر ہے ورنہ مطالعہ بھی ان شاء اللہ فائدہ سے خالی نہ ہوگا۔
(۴) نمبر ۲ کے تحت جو کتابیبں لکھی ہیں ان کی جلد اول طہارت ونماز کے مسائل پر مشتمل ہیں اور وہ سب معتبرکتب ہیں۔
(۵) حصن حصین کہ جس کا ترجمہ وشرح حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعة نے کیا ہے اس کو حاصل کرلیں اس میں قرآن کریم حدیث شریف سے ماثور ومنقول دعاوٴں کا بیش بہا ذخیرہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند