• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 18282

    عنوان:

    طلاق کے کسی معاملہ میں اگر بچے ماں کے ساتھ ہی رہ جائیں والد کی رضامندی کے ساتھ توان کے اخراجات کی ذمہ داری والد پر کس عمر تک ہے؟

    سوال:

    طلاق کے کسی معاملہ میں اگر بچے ماں کے ساتھ ہی رہ جائیں والد کی رضامندی کے ساتھ توان کے اخراجات کی ذمہ داری والد پر کس عمر تک ہے؟

    جواب نمبر: 18282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2429=1943-12/1430

    بالغ ہونے تک تعلیم وتربیت کا نظم عمدہ کردے اور اس کے بعد مناسب رشتہ تلاش کرکے نکاح کردے، طلاق کاتعلق اور رشتہ کا انقطاع بیوی سے ہوتا ہے اولاد کے معاملہ میں باپ کی ذمہ داریاں برقرار رہتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند