معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 17476
میں
عالم بننا چاہتاہوں، میں کیسے بن سکتاہوں؟ میں ایک تعلیمی ادارہ چلارہاہوں۔ میں پابندی
سے مدرسہ نہیں جاسکتاہوں، میں کیا کروں؟
میں
عالم بننا چاہتاہوں، میں کیسے بن سکتاہوں؟ میں ایک تعلیمی ادارہ چلارہاہوں۔ میں پابندی
سے مدرسہ نہیں جاسکتاہوں، میں کیا کروں؟
جواب نمبر: 1747601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1668=1668-11/1430
اگر آپ پابندی سے مدرسہ نہیں جاسکتے تو گھر ہی پر کسی مقامی مستند عالم دین سے درس نظامی کا کورس پڑھنے کا انتظام کیجیے اور تکمیل کے لیے اللہ سے دعا بھی کیا کیجیے، اللہ تعالیٰ آپ کو عالم باعمل بنائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر بالغ لڑکی قرآن کی تعلیم حاصل کررہی ہو تو ماہواری کے دنوں میں وہ کیسے قرآن پڑھے گی، ذرا تفصیل سے بتائیں؟
3250 مناظرمیں آپ سے مندرجہ ذیل ضروریات کے
متعلق کچھ ایسی مفصل کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جن سے میرے تمام اعمال
درست ہوجائیں۔ (۱)کوئی
ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مرد اورعورت دونوں کی نماز پڑھنے کا طریقہ بہت ہی
تفصیل سے لکھا ہو نیز ان میں باقی نمازوں کے پڑھنے کا طریقہ او رنماز سے متعلق
تمام باتیں موجود ہوں۔ (۲)تجوید
کے لیے کوئی اچھی سی کتاب جس میں مخارج کو ادا کرنے کے سارے طریقے موجود ہوں۔ (۳)پاکی حاصل کرنے یا غسل
کرنے اور طہارت کیسے کی جائے اس کے لیے کوئی معتبر کتاب۔ (۴)کوئی ایسی کتاب جس میں
تمام بہترین دعائیں موجود ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص خاص موقعوں پر
سکھائی ہوں اور جو وہ ہمیشہ پڑھا کرتے تھے؟
میں ایک انڈین مسلم ہوں اور سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں۔ میرے دوبچے ہیں ایک لڑکا (محمد ریاض الدین عمر تقریباًچھ سال) اور ایک لڑکی (سمیہ عمر تقریباً چار سال) ہے۔ میری بیوی کا نام مرحومہ طلحہ جہاں (متوفی 6/مئی 2008) اس کا انتقال اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے دوران بیماری میں ہوا۔ میرے ساس اورسسر کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ ہمارے والد صاحب زندہ ہیں اورانڈیا میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب کہ میری ماں کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔میرے بھائی اور بہن بھی ہیں۔ میری بیوی کے انتقال کے بعد میرے سالے نے میرے بچوں کو زبر دستی اپنی تحویل میں لے لیا اوروہ یہ کہتے ہیں کہ صرف وہی لوگ ہیں جو کہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے اور ان کی پرورش کریں گے اوروہ ہمیں ہمارے بچوں سے بھی ملنے نہیں دیتے ہیں۔ اورمیرے سالے اورسالی مجھے اس بات پر بھی مجبور کرتے ہیں کہ مجھے ہی ان کی پرورش کے تمام اخراجات برداشت کرنے ہوں گے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ماہانہ ان کو تمام اخراجات دینے ہوں گے اور میرے بچوں کے نام پر ایک فکس ڈپوزٹ بھی جمع کرنا ہوگا۔ میرا لڑکا ایک اچھے اسکول میں پڑھ رہا تھا لیکن میرے سالے اور سالیوں نے میرے لڑکے کو اس اسکو ل سے نکلواکر کے اس کو ایک بہت ہی گھٹیا قسم کے اسکول میں داخل کرادیاہے۔ میرے سسرال والے جاہل اور لالچی ہیں اور ان کی رہنے کی حالت بہت خراب ہے اور وہ صرف نام کے مسلمان ہیں۔ میں اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتا ہوں تاکہ میں اپنے بچوں کی پرورش اسلام کے مطابق کرسکوں اور ان کواچھی تعلیم دے سکوں، لیکن وہ لوگ میرے بچوں کودینے سے منع کررہے ہیں۔ میں آپ کی رہنمائی اور فتوی کا طلب گار ہوں۔ جلدی جواب کا منتظر، کیوں کہ آپ کا فتوی میرے بچوں کی زندگی بچاسکے گا۔
1969 مناظربچے كو گود لینا اور اس كے والدین كی اجازت سے ولدیت جگہ اپنا نام لكھنا
6355 مناظرمیر اسوال یہ ہے کہ اگر میں امتحان میں چوری کرتاہوں کیوں کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر میں چوری کرکے نہ لکھوں تو میں امتحان میں نا کام ہوجاؤں گا ، اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتاہے کہ میں اللہ پر یقین نہیں کرتا اگرچہ میں اللہ پر یقن نہیں کرتاتو کیا یہ شرک کی قسم ہوگی یا نہیں ؟براہ کرم، جو اب دیں۔
2581 مناظر