عنوان: کمزور حافظہ والے طالب علم کو اپنی تعلیم جاری رکھنی چاہیے یا بند کردینی چاہیے؟
سوال: ایک طالب علم کو حافظہ کی کمزوری کی وجہ سے سبق یاد نہیں ہوتا اور ہوتابھی ہے تو وقت زیادہ لگ جاتاہے اور ذہن میں محفوظ نہیں رہتا جس کی وجہ سے اور کتابوں کا سبق پوری طرح سے مکمل نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے اس کا پڑھائی چھوڑدینے کا دل کرتاہے ، ایسے میں وہ طالب علم کیا کرے؟
براہ کرم،رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 17403001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:170-144/N=3/1441
ایسے طالب علم کو چاہیے کہ اپنے کسی مشفق اور سمجھ دار استاذ سے مشورہ کرے اور وہ جیسا فرمائیں، اس پر عمل کرے، مشفق وسمجھ دار استاذ، اپنے شاگرد کو ہم سے بہتر مشورہ دے سکتا ہے ۔