• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 170478

    عنوان: بچی کے بائیں کان میں پہلے اذان اور دائیں کان میں اقامت کہہ دی تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے اگر غلطی سے بچی کے بائیں کان میں پہلے اذان اور دائیں کان میں اقامت کہہ دی جائے تو کیا اس میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟ اور ہے تو کیا دوبارہ اذان اور اقامت درست طریقے سے دینی ہوگی یا کوئی حرج نہیں ہے ؟ کیونکہ بچی کو تھوڑی دیر کے لیے ہی باہر لایا گیا تھا۔

    جواب نمبر: 170478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 876-756/D=10/1440

    ایک مستحب ترک ہوگیا اتنا حرج ہوا باقی اذان و اقامت ادا ہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند