• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 167899

    عنوان: حضرت بختار کاکی رح کی تربیت کس نے کی تھی؟

    سوال: حضرت بختار کاکی رح کی تربیت کس نے کی تھی؟میں نے سنا ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی تربیت کی تھی، کیا ان کی والدہ عالمہ تھیں؟ اور کیا کوئی بغیر عالمیت کے کسی کی تربیت کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 167899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 487-443/M=05/1440

    حضرت بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ کو ان کی والدہ نے ان کی تربیت کے لئے پڑوس کے ایک بزرگ کے حوالے کیا تھا اور انہوں نے ان کو ایک باکمال معلم کی تربیت میں دیا تھا (مستفاد : تاریخ مشائخ چشت) ، ان کی والدہ عالمہ تھیں یا نہیں اس کی صراحت نہیں ملی، لیکن تربیت کے لئے عالمیت ضروری نہیں، اگر کوئی عالم یا عالمہ نہیں ہے لیکن وہ تربیت یافتہ ہے تو وہ دوسرے کی تربیت کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند