• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 166233

    عنوان: لیٹ آنے یا امتحان میں نمبرات کم ہونے پر فائن لینا کیسا ہے؟

    سوال: مجھے ایک سوال پتا کرنا ہے - سوال ہے کہ میں ایک مدرسہ میں انگریزی کا استاد ہوں اور میں نے وہاں ایک Rule بنایا ہوا ہے کی اگر کوئی بچہ لیٹ آئے اور ٹیسٹ میں کم نمبر لایا ہو تو اس بچے کو کچھ فائن دینا ہوتا ہے اور وہ فائن میں ہی لیتا ہوں تو وہ فائن میں خد رکھ سکتا ہوں کیا اپنے استعمال کے لئے جبکہ وہ فائن صرف 5 یا 10 روپئے ہی ہوتے ہیں صرف؟

    جواب نمبر: 166233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 180-150/M=2/1440

    لیٹ آنے پر یا نمبر کم آنے پر فائن (جرمانہ) لینا جائز نہیں یہ مالی جرمانہ ہے اور تعزیر مالی فقہاء احناف کے یہاں راحج قول کے مطابق مکروہ تحریمی ہے اس لئے لینا درست نہیں، اور اسے اپنے استعمال میں صرف کرنا بھی جائز نہیں۔ اب تک جو کچھ فائن کے نام پر روپئے وصول کئے گئے ہیں وہ مالکان کو واپس کر دیئے جائیں اور آئندہ اس کو لینے سے احتراز کیا جائے، تنبیہ و تادیب کے لئے دوسری کوئی جائز و مناسب کار روائی کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند