• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 161530

    عنوان: ایمان سیکھنا کتنا لازم ہے؟

    سوال: (۱) ایمان سیکھنا کتنا لازم ہے؟ (۲) ایمانی زندگی کے سیکھنے کے لئے اسلام کس حد تک قربانی کرنے کی ترغیب اور اجازت دیتا ہے؟

    جواب نمبر: 161530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 977-821/B=9/1439

    (۱-۲) اللہ پر اس کی وحدانیت پر ایمان لانا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانا، اللہ کی بھیجی ہوئی تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا، اس کے بھیجے ہوئے تمام رسولوں اور نبیوں پر ایمان لانا، اللہ کے تمام فرشتوں پر ایمان لانا، تقدیر پر ایمان لانا، بھلا ہو یا برا سب اللہ ہی کی طرف سے ہے، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لانا، اور نماز پڑھنا، زکوٰة دینا، روزہ رمضان رکھنا، حج کرنا۔ یہ سب موٹی موٹی بنیادی چیزیں ہیں جو فرض کا درجہ رکھتی ہیں۔ پھر ان کے مسائل سے واقفیت رکھنا جو واجب کا درجہ رکھتے ہیں۔ پھر ان کی تفصیلات کا علم حاصل کرنا یہ مستحب کا درجہ ہے۔ جتنا بھی آپ زیادہ علم حاصل کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ بڑے سے بڑے قوم کے پیشوا و مقتدا بنیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشین و وارث بنیں گے اور ان کے مشن کو چلانے والے بنیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند