• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 156823

    عنوان: کیا دنیاوی علم سیکھنا ضروری ہے ؟

    سوال: سوال: کیا دنیاوی علم سیکھنا ضروری ہے ؟ سوال: کیا دنیاوی علم سیکھنا ضروری ہے ؟اللہ کے شکر سے میرے مالی حالات ٹھیک ہیں، اور میں یونیورسٹی کی برائیوں سے بچنے کے لیے دنیاوی علم چھوڑ دوں یا نہیں ؟ مشوارہ دیں۔

    جواب نمبر: 156823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:318-231/sn=4/1439

    دنیوی علم (مثلاً سائنس، میتھ، ٹکنالوجی وغیرہ)حاصل کرنا شرعاً ضروری نہیں ہے، محض مباح ہے؛ البتہ بہ قدر ضرورت دینی علوم سیکھنا فرض ہے، اگر آپ یونیورسٹی کے ماحول کی برائیوں سے بچنے کے لیے دنیوی تعلیم چھوڑدیں اور اس کی جگہ دینی علم حاصل کرنے کی کوشش کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں؛ بلکہ مستحسن عمل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند