معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 155510
جواب نمبر: 155510
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:77-249/sn=4/1439
جو ادارہ شخصی نہ ہو؛ بلکہ عام مسلمان اس کو چلاتے ہوں اور وہی (یا ان کا نمائندہ کمیٹی) اس کے ذمے دار کا بھی انتخاب کرتے ہوں تو انھیں (عام مسلمان یا ان کی نمائندہ کمیٹی کو) چاہیے کہ ادارے کی دیکھ بھال وغیرہ کے لیے ایسے ذمے دار کا انتخاب کریں جو منتظم اور امانت دار ہونے کے ساتھ مشرع اور دین دار بھی ہو، دین دار لائق افراد کی موجودگی میں غیر دین دار اور فسق وفجور میں مبتلا شخص کو ایسے ادارے کا ذمے دار بنانا مناسب نہیں ہے بالخصوص جب اس ادارے میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی نظم ہو۔ اگر وہ ادارہ موقوفہ ہو تو پھر اس کا ذمے دار (متولی) فسق میں مبتلا غیر مشرع آدمی کو بنانا جائز ہی نہیں ہے۔
---------------------
جواب صحیح ہے، البتہ مزید یہ عرض ہے کہ جو ادارہ شخصی ہو اور اس میں عصری تعلیم کے ساتھ ضمنی طور پر دینی تعلیم بھی ہو تو ادارہ کے مسلمان ذمہ دار کو باشرع ہونا چاہیے اگرچہ غیر باشرع شخص بھی ایسا ادارہ قائم کرسکتا ہے۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند