• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 154625

    عنوان: والدین کو اولاد کے اوپر کس عمر تک ہاتھ اٹھانے کی اجازت ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! عرض یہ کرنا ہے کہ والدین کو اولاد کے اوپر کس عمر تک ہاتھ اٹھانے کی اجازت ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری والدہ بڑی سخت مزاج کی ہیں، وہ ذرا سی بات پر غصہ میں آجاتی ہیں اور مارنا شروع کر دیتی ہیں، وہ اکثر چہرے پر مارتی ہیں۔ واضح رہے ہ میری عمر ۲۵/ سال کی ہو گئی ہے، کیا والدہ کا اس عمر میں اپنی اولاد کو مارنا شرعاً درست ہے؟

    جواب نمبر: 154625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1570-1438/B=1/1439

    جب اولاد میں عقل و شعور آجائے یعنی وہ بالغ ہو جائے تو پھر اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے۔ اسے زبانی سمجھا دینا چاہئے۔ ماں کو ۴۰/ مرتبہ وَالکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ پڑھ کر ایک بوتل پانی میں دَم کریں اور وہ پانی والدہ محترمہ کو ۴۰/ دن تک پلاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند