• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 153588

    عنوان: پڑھنے میں ہچکچاہٹ دور کرنے کے لیے

    سوال: میری ایک سات سالہ لڑکی ہے، وہ لمبے وقت سے قرآن (عم پارہ) سیکھ رہی ہے لیکن وہ آگے آگے نہیں پڑھ سکتی ۔ مولانا نے کہا کہ وہ الفاظ پر توجہ نہیں دیتی جب میں نے شروع سے پارہ سننے کی کوشش کی تو اس کو ہچکچاہٹ ہورہی تھی۔براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میری بیٹی الحمد للہ بہت ذہین اور تیز دماغ والی ہے لیکن وہ اس کو کیچ نہیں کرپاتی ہے (سمجھ نہیں پاتی ہے)۔ براہ کرم مجھے اچھا مشورہ دیجئے۔

    جواب نمبر: 153588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1239-1151/sd=11/1438

    آپ پریشان نہ ہوں، شروع میں بعض بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ، آپ پابندی اور محنت و توجہ کے ساتھ بچی کو قرآن کی تعلیم دیتے رہیں، انشاء اللہ جلد ہی وہ صاف صاف بغیر ہچکچاہٹ کے پڑھنے لگے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند