• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 150550

    عنوان: تین سال کے بچہ کو اسکول میں داخل کرنا۔

    سوال: کیا تین سال کے بچہ کو کے جی اسکول میں داخل کرا سکتے ہیں؟آگے اس کے جسم و ذہن پر کوئی منفی اثر تو نہیں ہوگا؟ برائے مہر بانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 891-821/sn=8/1438

    اگر بچہ صحت مند اور تندرست ہے اور پیشاب خانہ کرکے خود ہی پاک صاف ہوجاتا ہے نیز کپڑے ٹھیک سے پہن لیتا ہے یا اسکول میں خادماوٴں کے ذریعے اس کا نظم ہے تو اس کو اسکول میں داخل کرسکتے ہیں، اگرچہ اس کی عمر صرف تین سال ہی ہو؛ کیوں کہ شرعاً اس میں کوئی تحدید نہیں کی گئی ہے، ہاں بچہ کے ا ندر مطلوبہ صلاحیت کا ہونا ہے؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ بچوں کا ذہن بہت کچا ہوتا ہے وہ اپنے گرد وپیش کی ہرچیز کو صحیح سمجھتا ہے اور اسے اپنانے کی کوشش کرتا ہے؛ اس لیے کسی ایسے اسکول میں بچے کو داخل کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے جہاں ناچ گانے یا دیگر غیرشرعی چیزیں انجام دی جاتی ہوں یا بچوں سے دلائی جاتی ہوں، اس کا بچوں کے ذہن پر بلاشبہ منفی اثر پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند