معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 150444
جواب نمبر: 150444
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 710-678/sd=7/1438
عورت کے لیے مکمل پردے میں رہ کر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے گنجائش ہے ،اگر یونیورسٹی مسافت سفر پر واقع ہے ، تو آنے جانے میں کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے اور مقامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے میں بھی احتیاط اسی میں ہے کے آنے جانے میں کوئی محرم ساتھ میں ہو یا کوئی ایسی شکل بنائی جائے جس میں کسی طرح کے فتنے کا اندیشہ نہ ہو اور آپ نے جن مفتی صاحب کے فتوی کا حوالہ دیا ہے ، وہ تحریری شکل میں پیش کریں، اس کے بغیر فتوی کے بارے میں کوئی حکم نہیں لکھا جاسکتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند