• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 146834

    عنوان: غیر مقلد کے اسکول میں قرآن کی تعلیم دینا؟

    سوال: کیا میں غیر مقلد کے اسکول میں قرآن پڑھا سکتاہوں جہاں کہ میں ان کے عقائد پر عمل نہیں کرتاہوں؟میں یہ سوال اس لیے کررہاہوں کیوں کہ میں حنفی ہوں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 235-193/Sd=4/1438

     

    جی ہاں! اگر اپنے صحیح عقائد ونظریات پر مکمل اعتماد ہو اور ان کے ماحول سے متأثر ہونے کا اندیشہ نہ ہو؛ تو غیر مقلد کے اسکول میں آپ قرآن پڑھا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند