• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 14251

    عنوان:

    میں میڈیکل کالج میں پڑھتاہوں۔ وہاں کا ماحول بہت خراب ہے۔ بے حیائی بہت عام ہے۔ لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے بات کرنے کو برا نہیں سمجھتے۔اگلے سال سے کالج کی انتظامیہ کی طرف سے کلینکل گروپ بھی بنائے جائیں گے جس میں تین چار لڑکے اور گیارہ بارہ لڑکیاں ہوتی ہیں۔کیا ضرورت کے تحت ان سے بات کی جاسکتی ہے؟ کوئی دعا یا وظیفہ اس ماحول سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بھی بتادیں۔ نیز یہ کہ دعوت و تبلیغ کے لحاظ سے میری کیا ذمہ داریاں ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224=994/د

    مجبوری میں نظر نیچی کرکے ضروری سوال وجواب کرسکتے ہیں، اس وقت بھی استغفار کرتے ہیں، اور تنہائی میں بھی اس سے توبہ کریں اور یہ دعا پڑھیں: اللھم إني أعوذ بک من فتنة النساء انھیں شیطانی پھندہ سمجھتے ہوئے احتیاط وکنارہ کشی اختیار کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند