• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 13838

    عنوان:

    میں اکیس سالہ ہندوستانی لڑکی ہوں، میں عالمہ بننا چاہتی ہوں لیکن باوجود اس کے کہ میرے والد محترم اسلام کے پابند ہیں اور الحمد للہ ہماری بھی شریعت کے مطابق تربیت کی ہے ،لیکن اب وہ او رگھر والے بھی میرے خلاف ہیں کہتے ہیں اس عمر میں میرے لیے یہ کورس بہتر نہیں۔ اب مجھے کسی سے بات کرنے کو دل نہیں بول رہا ہے اور میرے مزاج میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوگئی ، میں ایسا نہیں چاہتی کیوں کہ گھر والوں کے ساتھ ہنسنا اور ان کے ساتھ حسن سلوک ہمارا فرض ہے نا اور ان کا حق بھی، ا س کے علاوہ ایک انجانا خوف پیدا ہوگیا او رمیں کسی بھی حال یہ کورس کرنا چاہتی ہوں۔ برائے کرم مجھے یہ بتائیں کہ اب میں کیا کروں؟ مجھے چند بہترین کتابیں تجویز کیجئے تاکہ میں بھی اپنے علم میں اضافہ کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1124=954/د

    والدین کا منع کرنا آپ کی خیرخواہی پر مبنی ہوگا، اگر مقامی طور پر ایسا ادارہ موجود ہو جہاں آپ پردہ شرعی کے ساتھ آجاسکیں اور والدین آپ کو اجازت دیدیں تو آپ عالمہ کا کورس مکمل کرسکتی ہیں، ورنہ آپ کے لیے بہتر یہی ہے کہ گھر پر رہ کر دینی معتبر مستند کتابوں کا مطالعہ پابندی سے جاری رکھیں، چند کتابوں کا نام لکھا جارہا ہے، ایک ایک کرکے اسکا مطالعہ کریں، جو بات کہیں سمجھ میں نہ آئے پنسل سے نشان لگالیں، پھر موقعہ ملنے پر کسی عالم سے پردہ کے ساتھ یا محرم کے توسط سے وہ بات سمجھ لیا کریں اس طرح اگر آپ پابندی سے مطالعہ کرتی رہیں گی تو آپ کو اچھی معلومات حاصل ہوجائے گی، اور پھر ایک وقت وہ بھی آسکتا ہے کہ آپ قرآن کی تفسیر اردو زبان میں اور احادیث کی کتابیں اردو زبان کی بھی سمجھ سکیں گی۔ ابھی صرف چند کتابوں کے نام لکھ رہے ہیں، ہمیں آپکی اردو لیاقت کا اندازہ نہیں ہے اس لیے جو کتاب آسانی سے پڑھ سکیں اور سمجھ سکیں پہلے انھیں پڑھنا شروع کریں، پھر دوسری کتابیں پڑھیں، بہشتی زیور کو خاص طور پر خوب سمجھ سمجھ کر پڑھیں، کسی جگہ بے سمجھے آگے نہ بڑھیں (یعنی پنسل سے نشان لگالیں تب آگے بڑھیں) نیز بہشتی زیور اور فضائل اعمال کا کچھ کچھ حصہ گھر میں سنانے کا بھی معمول بنائیں گھر کے سب لوگ اکٹھا نہ ہوسکیں تو دو ایک لوگ جو آسانی سے بیٹھ جائیں انھیں کو بس ۱۰/۱۵ منٹ سنادیا کریں۔ اس سے ان شاء اللہ گھر میں بھی دینی ماحول پیدا ہوگا۔ تعلیم الاسلام مکمل، حیات المسلمین، فضائل اعمال، بہشتی زیور مکمل،اصلاح الرسوم۔ جب ان کتابوں میں چند کتابیں پڑھ کر ختم کرلیں تو دوبارہ کسی مستند عالم سے مشورہ کرلیں کہ میں یہ کتابیں پڑھ چکی ہوں، اب کون سی کتاب پڑھوں؟ ان کے مشورہ ہی سے نئی کتاب پڑھیں، اپنی رائے سے کوئی کتاب تجویز نہ کریں، یا پھر یہاں لکھ کر معلوم کرلیں کہ یہ کتابیں پڑھ چکی ہوں اس کے بعد اور کتابوں کا نام بتلادیا جائے، ان شاء اللہ یہاں سے رہنمائی کردی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند