معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 10848
کیا کسی لڑکی کو قرآن کریم حفظ کرنا جائز ہے؟ برائے کرم امہات المومنین اور صحابیات کے عمل کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔
کیا کسی لڑکی کو قرآن کریم حفظ کرنا جائز ہے؟ برائے کرم امہات المومنین اور صحابیات کے عمل کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔
جواب نمبر: 1084801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 271=271/م
جائز بلکہ باعث اجر و سعادت بھی ہے، الاتقان في علوم القرآن میں ہے کہ حضرت عائشہ ، حضرت حفصہ اور حضرت ام سلمہ -رضی اللہ عنہن- وغیرہن حافظہ تھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں یہاں
ننانوے فیصد تعلیمی ادارے مخلوط ہیں۔ کیا ہم لوگ وہاں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
بچوں کے تمام اسکول مخلوط تعلیم والے ہیں کچھ اسلامک اسکول بھی ہیں چو کہ پرائیویٹ
ہیں او روہ بھی مخلوط تعلیم کے ہیں اور بہت مہنگے ہیں یعنی بہت فیس ہے ان کی جوکہ
ایک عام آدمی کے بس میں نہیں ہے۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے آپ ہماری رہنمائی
فرماویں کہ تعلیم کا حصول کیسے کیا جائے خاص طور پر بچوں کی تعلیم کا کیا کیا
جائے؟
مسجد میں یونیورسٹی کی كتابوں كا مطالعہ كرنا؟
8899 مناظرمیں ایک لڑکی ہوں اوریہاں ہالینڈ میں کالج جاتی ہوں، لیکن گھر پر ابو بہت ڈانٹے ہیں، کیوں کہ ان کے نزدیک کالج جانا جائز نہیں۔ کیا یہاں پر کالج جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ ہوتی ہیں)۔ اور تعلیم حاصل کرنا حدود کے اندر اس سے کیا مراد ہے؟
3474 مناظرمسلمان عورت کا سرکاری اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنا کیسا ہے؟
2835 مناظرمیرا لڑکا چھ سال کا ہے۔ وہ میرا دوسرے
نمبر کا لڑکا ہے۔ جب اس کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ بہت زیادہ تندرست اور خوبصورت
تھا۔جب وہ پانچ ماہ کا ہوا تو اچانک بہت زیادہ دبلا ہوگیا اور لاغر ہوگیا اور
وٹامن ڈی کی کمی محسوس کی گئی۔ اگر چہ وہ صرف ماں کے دودھ پر ہی تھا اور اس کے
اندراس کمی کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ وہ شروع سے ہی بہت زیادہ چڑچڑا اور چلانے والا
بچہ تھا۔اور ایک عمدہ دن میں بظاہر کسی معقول وجہ کے بغیر چلانا شروع کیااور میں
اداسی اور افسردگی کا شکار ہوگئی اور دماغی عارضہ لاحق ہوگیا، اور مجھے اپنے
والدین کے گھر جانا پڑا کیوں میں ایک ساتھ اپنے گھر، بچوں او رشوہر کی دیکھ بھال
کرنے سے معذور تھی۔ اور اسی وقت میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے پریشانی رکھنا
شروع کردئے۔ میں نے ایک مفتی صاحب سے پوری صورت حال بتائی تو انھوں نے کہا کہ میں
سایہ کے اندر ہوں یا کچھ اس طرح کی چیز، لیکن میں اس کے علاج کے لیے نہیں گئی
انھوں نے مجھ سے کہا کہ اس کے لیے ان کو قمیص وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ یہ بات تقریباً
ساڑھے پانچ سال پہلے واقع ہوئی ، میرا لڑکا اپنی صحت کو قابو میں نہ کرسکا تب سے
وہ معنی خیز انداز سے اپنی عمر کے اعتبار سے پستہ قد اور دبلا ہے۔ .........
کیا اسلام میں علم سے مراد دنیا کا علم بھی ہے یا پھر صرف دین کا علم؟ جیسے آتا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلما ن مرداور عورت پر فرض ہے۔ تو کیا میٹرک، ایف اے، بی اے کرنا مردوں اور عورتوں پر فرض ہے ؟ یا اگر کوئی عورت دنیا کا کچھ بھی علم حاصل نہیں کرتی یعنی وہ پہلی کلاس میں بھی نہیں جاتی لیکن دین کا علم حاصل کرتی ہے تو کیا وہ گناہ گار ہے؟ اور دوسری عورت جو ایم اے، ایم بی اے، ایم بی بی ایس کرتی ہے لیکن دین کا پتہ نہیں تو کیا وہ گناہ گار ہے؟ اور علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے اس مفہوم میں اس کو بھی واضح فرماویں؟
4546 مناظرحضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟ (۲) حضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو شرارت کرنے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟(۳) حضور علیہ السلام اسی طرح صحابہ کے زمانہ میں طالب علم کو سبق یاد نہہونے پر اور شرارت کرنے پر کیا سزا دی جاتی تھی؟
2645 مناظرمیں آپ سے مندرجہ ذیل ضروریات کے
متعلق کچھ ایسی مفصل کتابوں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں جن سے میرے تمام اعمال
درست ہوجائیں۔ (۱)کوئی
ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مرد اورعورت دونوں کی نماز پڑھنے کا طریقہ بہت ہی
تفصیل سے لکھا ہو نیز ان میں باقی نمازوں کے پڑھنے کا طریقہ او رنماز سے متعلق
تمام باتیں موجود ہوں۔ (۲)تجوید
کے لیے کوئی اچھی سی کتاب جس میں مخارج کو ادا کرنے کے سارے طریقے موجود ہوں۔ (۳)پاکی حاصل کرنے یا غسل
کرنے اور طہارت کیسے کی جائے اس کے لیے کوئی معتبر کتاب۔ (۴)کوئی ایسی کتاب جس میں
تمام بہترین دعائیں موجود ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص خاص موقعوں پر
سکھائی ہوں اور جو وہ ہمیشہ پڑھا کرتے تھے؟