• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 9874

    عنوان:

     ابھی میں سعودی عربیہ میں ہوں اور میری شادی کی کوشش لگ بھگ دوسال سے چل رہی ہے مگر آخری لمحہ میں آکے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ میرے کو کچھ سمجھ میں نہیں آتاہے۔ میں لوگوں کے بیچ میں مذاق بن کے رہ گیاہوں کہ اس کی قسمت ایسی ہی ہے۔ پتہ نہیں مفتی صاحب کچھ نہیں سمجھ میں آتا۔ دو یا تین رشتوں کی تو تاریخ بھی طے ہوگئی تھی، پھر اچانک ہی کسی بات کو لے کر رشتہ ٹوٹگیا۔ اور لڑکی والے راضی رہتے تو میرے گھر والے جیسے کہ بھائی ہے بہن ہے بھابھی ہے کوئی بھی کچھ نہ کچھ نقص نکال کر ٹوڑ دیتے ہیں۔ آپ ہی بتائیں میں کیا کروں میں بہت زیادہ پریشان ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4=4/ م

    بہت زیادہ پریشان نہ ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے اور ہرنماز کے بعد ایک سو گیارہ مرتبہ ?یا لَطِیْفُ? کا وظیفہ پڑھا کیجیے اور اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف بھی پڑھا کیجیے۔ اس کے علاوہ بھی اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے خارج اوقات درود شریف کی کثرت کیجیے، ان شاء اللہ مناسب اورخیر کا رشتہ نکاح جلد طے ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند