• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8396

    عنوان:

    ایک رات میں نے نماز پڑھی اور دعا کی کہ اے اللہ مجھے اسم اعظم دکھا ۔ کچھ دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ کوئی دیوار پر یا حی یا قیوم لکھ رہا ہے۔ کیا یہ میرے لیے اسم اعظم ہے؟

    سوال:

    ایک رات میں نے نماز پڑھی اور دعا کی کہ اے اللہ مجھے اسم اعظم دکھا ۔ کچھ دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ کوئی دیوار پر یا حی یا قیوم لکھ رہا ہے۔ کیا یہ میرے لیے اسم اعظم ہے؟

    جواب نمبر: 8396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1408=1175/ل

    حضرت تھانوی علیہ الرحمہ نے اعمال قرآنی میں تین آیتوں کے بارے میں لکھا ہے کہ اس میں اسم اعظم مخفی ہے، وہ یہ ہیں:

    (۱) الٓمّٓ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ

    (۲) لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ

    (۳) ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَةِ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند