• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 7372

    عنوان:

    میراایک رشتہ دار ہے جس کو چار سال پہلے ٹائفائڈ بخار ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگیا تھا۔ اب بھی اسے کبھی کبھی بخار ہوجاتا ہے، اور صحت بہت کمزور ہوتی جاتی ہے۔ اورساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں میں درد بھی ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے قرآن کی کوئی سورت بتادیں۔ جس سے اس کا یہ دائمی بخار ختم ہوجائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1431=1347/ د

    بسم اللہ الرحمن الرحیم وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِیْرًا تین دفعہ پڑھ کر دم کردیں، یعنی ہتھیلیوں میں پھونک مارکر درد کی جگہوں پر پھیر لیں۔ اسی طرح کسی تیل وغیرہ پر دم کرلیں اور اس کی مالش کردیں۔

    (۲) سات دفعہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پورے بدن پر دم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند