• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69760

    عنوان: آسیب کے علاج کے لیے پنڈت، یا سفلی عامل سے مدد لینا اور کسی جانور کو بھگوان کے نام بھینٹ چڑھانا؟

    سوال: (۱) کیا بر ی چیز جیسے آسیب سے مبتلاء شخص کے علاج کے لیے کسی پنڈٹ ، اوجھا، کسی سفلی عامل سے مدد لینا درست ہے؟اور (۲) کیا آسیب کے علاج کے لیے کسی جانور ( بکری، خنزیر ، بھینس) ان کے لارڈ (بھگوان )کے نام بھینٹ چڑھانا درست ہے؟

    جواب نمبر: 69760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1177-1092/SN=1/1438

    مسلمان عامل جو مباح طریقے پر علاج و عملیات کرتا ہو اس کے پاس جانے کی تو گنجائش ہے؛ لیکن کسی پنڈت، اوجھا یا کسی ایسے شخص کے پاس جانا جو ناجائز طریقے پر یا سفلی عمل کرتا ہے شرعاً جائز نہیں ہے۔ (فتاوی دارالعلوم: ۱۶/ ۳۶۲، سوال: ۷۱۳)
    (۲) جائز نہیں، یہ از قبیل شرک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند