• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69365

    عنوان: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاة و سلام پڑھنے کاصحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاة و سلام پڑھنے کاصحیح طریقہ کیا ہے؟میں نے مسنون دعا کی ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے سلام اور درود پڑھنا چاہئے اور پھر داخل ہونے کی دعا پڑھنی چاہئے ، کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 69365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1154-1155/M=12/1437

    اگر روضہٴ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر صلاة و سلام پڑھے تو ہلکی درمیانی آواز سے انتہائی ادب و محبت کے ساتھ صیغہٴ مخاطب سے پڑھا جائے بلند آواز سے چلا کر نہ پڑھا جائے، اور اگر دور سے صلاة و سلام بھیجنا ہے تو جس طریقہ سے چاہے پڑھے، البتہ کسی غیر ثابت شدہ طریقہ کو لازم نہ پکڑا جائے۔ دخولِ مسجد اور خروجِ مسجد دونوں وقت دعا سے پہلے پڑھنا چاہئے عن فاطمة بنت الحسین عن جدتہا فاطمة الکبری قالت کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم اذا ادخل المسجد صلی علی محمد وقال رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک وإذا خرج صلی علی محمد وقال رب اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک رواہ الترمذی وابن ماجہ مشکوة/۷۰ باب المساجد ومواضع الصلوة۔ الفصل الثانی، ط: اشرفی دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند