• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68495

    عنوان: قبولیت دعا کی کیاعلامت ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ قبولیت دعا کی کیاعلامت ہے؟

    جواب نمبر: 68495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 760-760/B=11/1437

    قبولیت کے طریقے تین بتائے گئے ہیں۔
    (۱) ایک توبہ ہے کہ جس طرح کی دعاء مانگی اللہ تعالی اسے عطا فرما دیں۔
    (۲) دوسرے یہ کہ اللہ تعالی بہت سی آنے والی بلائیں ہمارے اوپر سے ٹال دیتے ہیں۔
    (۳) تیسرے یہ کہ اللہ تعالی ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیتا اور ہمارے درجات کو اونچا فرمائے گا۔ یہ سب چیزیں بعد میں معلوم ہوتی ہیں، علامت قبولیت کو نہیں بتایا گیا ہے البتہ پہلی صورت میں علامت معلوم ہو سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند