• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68301

    عنوان: معافی مانگنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟

    سوال: اگر کسی شخص نے جان بوجھ کر حرام لیا ہے(کھایاہے) یاتو جوا کھیل کر یا چوری کرکے اور اب وہ اللہ سے معافی کا طلب گار ہے تو معافی مانگنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟کیا اسے لوگوں کو پیسے ادا کرنے چاہئے جن کا لیا ہے؟ اور اگر وہ ان سے رابطہ نہ کرسکے تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 68301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1270-1297/L=11/1437

    معافی کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت ”صلاةُ التوبہ“ پڑھ کر اللہ رب العزت سے صدق دل سے توبہ و استغفار کرے اور اگر کسی کا ناحق مال (چوری یا جوا وغیرہ کھیل کر) لیا ہے تو وہ رقم خود اس کے یا اس کی عدم موجودگی (وفات پا جانے) کی صورت میں اس کے ورثاء کے حوالے کردے اور اگر کسی بھی طرح مالک یا ورثاء کا پتہ نہ چل سکے تو مالکان کی طرف سے اتنی رقم کسی غریب کو صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند