متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 67020
جواب نمبر: 67020
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1224-1201/N=11/1437
مطلق درود شریف سے متعلق احادیث میں جو فضائل وارد ہوئے ہیں، ان کے لئے درود ابراہیمی یا کسی خاص درود شریف کی تعیین نہیں ہے، کوئی بھی درود شریف پڑھنے سے وہ فضائل حاصل ہو سکتے ہیں، البتہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے درود شریف کے جو مختلف صیغے منقول و مروی ہیں، ان کا اہتمام افضل ہے، اور ان سب میں افضل ترین درود، درود ابراہیمی ہے؛ اس لیے حسب سہولت و ہمت اس کا اہتمام زیادہ بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند