• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65944

    عنوان: صورتِ مسئولہ میں اچانک دھیان ہٹنے کے اسباب پر غور کریں

    سوال: میری بیٹی عالمہ بن رہی ہے اور اب تک اس کا دھیان اسکول اور مدرسے پر تھا ،مگر اچانک اس کا دھیان ہٹ گیاہے اور بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے، کیا آپ مشورہ دے سکتے ہیں؟ میں کسی کے پاس اس کو دکھانانے کے لیے لے کرجارہا تھا، مگر وہ چارچ زیادہ لیتے ہیں۔ کیا اس پر کچھ کردیاگیاہے؟ اور کیا بچوں کی حفاظت کے لیے کوئی دعا ہے؟نیز قرض کی ادائیگی کے لیے بھی کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 65944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 917-891/SN=9/1437

     

    (۱) صورتِ مسئولہ میں اچانک دھیان ہٹنے کے اسباب پر غور کریں، بیٹی کی استانیوں او رسہیلیوں سے معلوم کرنے کی کوشش کریں، اس کے بعد آپ مناسب تدبیر اختیار کریں، اگر ہو سکے تو کسی اور اچھے عامل کو دکھائیں اور اللہ سے دعا بھی کرتے رہیں۔

    (۲) أعِیْذُکَ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّة وَمٍنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّة․ یہ دعا پڑھ کر بچوں کو دم کردیا کریں، ان شاء اللہ آفات سے محفوظ رہیں گے، نیز گھر میں سورہٴ بقرہ کی تلاوت کا معمول بنائیں، ان شاء اللہ پورا گھر محفوظ رہے گا۔

    (۳) ”قُلِ اللّٰہُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُوٴتِي الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ، إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ، یہ آیت روزآنہ صبح شام سات سات بار پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ قرض کی ادائیگی آسان ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند