• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64337

    عنوان: کام بہت مندا چل رہا ہے، مجھے کوئی آسان وظیفہ بتائیں

    سوال: میں کپڑا بیچنے کا کام کرتا ھوں 8_10سالوں سے کام بہت مندا چل رہا ہے ،میں بہت پریشان ہوں ہر وقت ٹینشن رہتی ہے ،سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں؟ مجھے کوئی آسان وظیفہ بتائیں جس سے تدبیر خواب پتہ چل جائے ۔

    جواب نمبر: 64337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 531-524/H=6/1437 ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت باوضو تین مرتبہ سورہٴ قریش اور اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر دعا کیا کریں، اعمالِ صالحہ کا اہتمام گناہوں سے اجتناب ادائیگیٴ حقوق خدمتِ خلق سے رزق وکاروبار میں اللہ پاک وسعت پیدا فرماتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند