متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 62957
جواب نمبر: 62957
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 242-241/N=3/1437-U کفر، شرک یا گناہ کی بات سوچنے سے آدمی کا ایمان نہیں جاتا، اسی طرح غلط سمجھتے ہوئے کفر، شرک یا کوئی اور بری چیز پڑھنے سے بھی ایمان نہیں جاتا، البتہ بالقصد وارادہ کفر، شرک، یا گناہ کی بات سوچنا یا بلا وجہ کفر، شرک یا کوئی اور بری بات پڑھنا غلط سمجھتے ہوئے بھی اچھا نہیں، آدمی کو اس سے بچنا چاہیے، اور مفید وبہتر کاموں میں مثلاً: ذکر خداوندی، اللہ تعالی کی عظمت وجلال کا تصور، اللہ تعالی کی نعمتوں کا استحضار، دین اور دین کی چیزوں سے محبت اور گناہوں کی قباحت وغیرہ میں اپنے دل دماغ وغیرہ کو مشغول رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے، اللہ تعالی ہم سب کو اس کی توفیق وسعادت مرحمت فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند