متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 62689
جواب نمبر: 62689
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 250-230/L=3/1437-U (۱) فاتحہ کا صحیح طریقہ سے اگر آپ کی مراد قبرستان میں حاضری کے وقت فاتحہ پڑھنا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب آدمی قبرستان میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے ”السلام علیکم أہل الدیار من المؤمنین والمسلمین وإنا إن شاء اللہ بکم للاحقون نسأل اللہ لنا ولکم العافیة“ (مشکاة: ۱۵۴ باب زیارة القبور) پھر قرآن شریف میں سے سورہٴ فاتحہ، سورہٴ بقرہ کی ابتدائی آیتیں مفلحون تک، آیت الکرسی، آمن الرسول، سورة یس سورة تبارک الملک، سورہ تکاثر یا سورہٴ اخلاص بارہ مرتبہ یا گیارہ مرتبہ یا سات مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ کر اس کا ثواب میت کو بخش کر چلے آئیں، وفي شرح اللباب ویقرأ من القرآن ما تیسر لہ من الفاتحة وأول البقرة إلی المفلحون، وآیة الکرسی، وآمن الرسول، سورہٴ یس، وتبارک الملک وسورة التکاثر والإخلاص اثني عشر مرة أو عشرًا أو سبعًا أو ثلاثا ثم یقول: اللہم أوصل ثواب ما قرأناہ إلی فلان أو إلیہم․ (شامی: ۳/ ۱۵۱) (۲) آپ اپنے قریب کے کسی معتبر ادارہ میں جاکر اس بارے میں استفسار کرلیں، عالم صاحب آپ کی لیاقت کے اعتبار سے کتابوں کی رہنمائی فرمادیں گے۔ ------------------- نوٹ: جواب درست ہے، دین کی اہم اور ضروری باتیں سیکھنے کے لیے ا صلاحی نصاب جو مولانا اشرف علی تھانوی کی تصنیف ہے خود بھی پڑھیں اور گھر میں سنائیں۔(د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند