• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62652

    عنوان: استغفار کا سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟ جس سے وہ گناہ جو یاد بھی نہیں اور وہ گناہ جو عبادات اور دعاؤں کی قبولیت میں حائل ہوں ،دور ہوجائیں ، ارشاد فرمائیں۔

    سوال: استغفار کا سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟ جس سے وہ گناہ جو یاد بھی نہیں اور وہ گناہ جو عبادات اور دعاؤں کی قبولیت میں حائل ہوں ،دور ہوجائیں ، ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 231-231/B=3/1437-U اے اللہ! میں نے جس قدر گناہ کیے ہیں چھوٹے یا بڑے قصدا یا سہواً پہلے یا بعد میں، اے اللہ ان سب کو محض اپنی رحمت سے معاف فرمادے، میں اپنے کیے ہوئے گناہوں پر نادم ہوں اور تجھ سے عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کوئی گناہ نہ کروں گا، میں سچے دل سے توبہ واستغفار کرتا ہوں تو میرے سب گناہوں کو معاف فرمادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند