• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62488

    عنوان: استخارہ کا مطلب

    سوال: میں نے استخارہ کیاتھااپنے رشتہ کے لیے ۔لیکن میرادل مطمئن نہیں تھا۔میں نے خواب میں والدہ کو کہتے سناکے ھم رشتہ کسی اور شہر مِں کریں گے اورمیری بھن کھتی ھے کہ اسکافرنیچرکابزنس ھے انہیں میری والدہ نے کیاتوانھوں نے خواب میں دیکھ لیا اور ایک بس دیکھی جس کی سیٹین سبزھیں۔ تو ااس خواب کا کیا مطلب ھے اور مجھے کس کی راے کے حساب سے فیصلہ کرنا چاھے ؟

    جواب نمبر: 62488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 84-84/M=2/1437-U استخارہ کا حاصل دل کا میلان واطمینان ہی ہے، اگر آپ کا دل مطمئن نہیں ہے تو مزید استخارہ کریں، کبھی ایک دو مرتبہ کے استخارہ سے بات واضح نہیں ہوپاتی، اور اصل یہ ہے کہ رشتہ دیکھ کر ماں باپ کو پسند آجائے اور گھر والوں کو اطمینان ہوجائے کہ رشتہ خیر اور مناسب ہے، تو اس رشتے کو منظور کرکے شادی کرلینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند