• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62487

    عنوان: گناہ سے بچنے کے لیے مضبوط ہمت اور پختہ ارادہ چاہیے

    سوال: میں سعودی عرب میں مقیم ہوں ّمیں انٹر نٹ پر فحاش فلمیں دیکھتا ہوں اور پھر مجھ سے بڑا گناہ ہوتا ہے یعنی میں پھر مشت زنی کرتاہو میں توبہ کرتاہوں لیکن میرے ہزار کوششوں کے باوجودمیں پھر وہی گناہ کرتا ہو ں ۔ برائے کرم مجھے اس گناہ سے بچنے کا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 62487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 82-82/M=2/1437-U گناہ سے بچنے کے لیے مضبوط ہمت اور پختہ ارادہ چاہیے، اور اس کے ساتھ تدبیر اختیار کیجیے تب تو فائدہ ہوگا اور اگر گناہ سے بچنے کا حوصلہ ہی کمزور ہے تو محض کوشش وچاہت سے مکمل کامیابی دشوار ہے، معلوم نہیں آپ گناہ سے بچنے کی ہزار کوششیں کس طرح کرتے ہیں؟ گناہ سے بچنے کے لیے اس کے مقدمات سے بھی بچنا پڑتا ہے، پس آپ سب سے پہلے اپنے ارادے کو مضبوط کیجیے کہ ہمیں ہرحال میں گناہ سے بچنا ہے چاہے خواہشات پر تیر چل جائے اس کو برداشت کرنا ہے، انٹرنیٹ پر فحش فلموں والی سائٹ ہرگز نہ کھولیں، دل میں داعیہ پیدا ہو تو گناہ پر خدائی عذاب وپکڑ کا استحضار کریں اور نفس کے تقاضے کو مضبوطی سے دبائیں، اور یہ تصور کریں کہ گناہ سے دین ودنیا دونوں جہاں میں نقصان وخسران کے علاوہ کچھ نہیں ہے، وقتی لذت کی خاطر دائمی سزا مول لینا دانش مندی نہیں، اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی ہے تو جلد شادی کرلیں، اور شادی ہوگئی تو بیوی کو ساتھ رکھیں،اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں، اللہ آپ کو گناہوں سے بچنے کی ہمت عطا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند