• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62177

    عنوان: ایک شادی شدہ شخص جو ہم جنس پرستی کے بارے میں غلط خیا ل رکھتاہے، کی کیا سزا ہوگی؟نیز اس سے نجات پانے کا کیا علاج ہے؟

    سوال: ایک شادی شدہ شخص جو ہم جنس پرستی کے بارے میں غلط خیا ل رکھتاہے، کی کیا سزا ہوگی؟نیز اس سے نجات پانے کا کیا علاج ہے؟

    جواب نمبر: 62177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 36-36/Sd=2/1437-U ہم جنس پرستی شرعا ناجائز و حرام ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی اعتبار سے بھی یہ ایک خلاف فطرت اور نہایت گھناوٴنا عمل ہے، احادیث میں اس عمل پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہے، ، مذکورہ شخص اس عمل کے بارے میں کیا خیال رکھتا ہے؟ اس عمل سے نجات پانے کا طریقہ یہ کہ اس کے گناہ کبیرہ ہونے کا احساس دل میں پیدا کیا جائے، اس عملِ بد کے نتائج اور انجام کے بارے میں سوچا جائے، جو شخص اس عمل کا عادی ہوجاتا ہے، اُس کی صحت بھی خراب ہوجاتی ہے، اور وہ دنیا ہی میں ذلیل و رسوا ہوجاتا ہے، حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی اس عمل کے کرنے والے پر لعنت بھیجتے ہیں، غور کریں جس پر اللہ کی لعنت ہو، وہ کامیاب ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند