• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 611250

    عنوان: بیماری سے صحت یابی کیلئے دعا بتائیں

    سوال:

    سوال : امید ہے خیریت آمن و آمان سے ہوں گے۔ جناب میرا نام محسن ہے عمر تقریباً تئیس ٢٣ برس ہے ۔ شادی شدہ ہوں اور الحمد اللہ بچے بھی ہیں۔ سو فیصد حلال کاروبار ہے ۔کاروبار بہتر بھی ہے اللہ کا شکر ہے دن بہ دن ترقی کر رہا ہے۔ لیکن جناب پچھلے دو برس سے مجھے دلی حفگان ، ٹینشن اور طبیعت بے چین بے چین سے ہورہی ہیں۔ ایک برس سے زیادہ عرصہ تک بہترین سائکالوجسٹ سے علاج بھی چلتا رہا جب گولی کھاتا ہوں تب طبیعت ٹھیک ہوتی لیکن گولی چھوڑنے کے ایک ہفتے بعد دوبارہ وہی صورحال ہوجاتی ہے ۔ حالانکہ بے چینی اور ٹینشن کی کوئی بھی وجہ ہے ہی نہیں کیونکہ اللہ رب العزت نے سب نعمتیں دئیے ہیں کوئی خیال بھی دل میں آتا ہے تو اللہ پورا کرتا ہے۔اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کرتا ہوں۔ کافی وقت سے مطالعہ بھی چھوڑ دیا ہے کیونکہ جب بھی پڑھنے لگتا ہوں۔ عجیب عجیب خیالات ذہن میں آتے ہیں۔ ایسی صورت میں کونسا وظیفہ یا عمل کروں کہ اللہ رب العزت مجھے اس بیماری سے شفاء عطا فرمائیں۔؟ ایک بات ہے اور کہ صبح کے علاوہ ہر نماز باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو جزاء خیر عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1034-876/B=09/1443

     چالیس روز تك آپ ہر فرض نمازكے بعد "بسم الله الرحمن الرحيم"پڑھ لیا كریں امید ہے كہ آپ كی حالت صحیح ہوجائے گی۔ اور دن میں ایك مرتبہ یہ عمل كریں۔ یہ دعاأَسْأَلُ اللَّہَ الْعَظِیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ أَنْ یَشْفِیَنی سات مرتبہ پڑھ كر اپنے اوپر دم كرلیا كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند