متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 609811
نظر نہ لگنے کے لیے دعاء
سوال : اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی بیمار ہو جاتے ہیں اور مجھے بہت مشکلات سہنی پڑتی ہیں کیونکہ والد صاحب کی وفات ہو چکی ہے اور میرے علاوہ کوئی دوسرا نہیں جو گھر میں کسی بیمار کی تیمارداری کرے میں خود بھی یہ سب کچھ مشکل سے ہی کر پاتی ہوں والد صاحب کی زندگی سے ابھی تک میں نے اکیلے اکثر ایسے حالات کا سامنا کیا مجھے ایسا لگتا ہے گھر کے مردوں کو نظر لگتی ہے اور وہ بیمار ہو جاتے ہیں کوئی دعا بتائیں کہ میرے بھائی مضبوط اور صحت مند رہے نظر نہ لگے او ر گھر کی ذمہ داری وہ خود اچھی طرح سنبھال سکیں۔
جواب نمبر: 609811
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 964-674/H=07/1443
آپ اور دیگر افراد خانہ ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ الحمد شریف سورہٴ معوذتین (قل اعوذ برب الفلق قل اعوذ برب الناس) تین تین مرتبہ اور اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرکے جہاں تک ہاتھ جاسکیں جسم پر پھیر لیا کریں اللہ پاک آپ کو مع جمیع متعلقین ہر خیر سے نوازے اور ہر شر سے سب کی حفاظت فرمائے آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند