• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608152

    عنوان:

    سر کے بال گرنے کی بیماری کے لیے وظیفہ

    سوال:

    میرے سر کے بال گر رہے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں بہت ساری دوائیاں ں استعمال کیِ، پر کوئی فائدہ نہ رہا بہت سارے وظیفے کیے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا ہر قسم کے اسباب استعمال کئے لیکن کچھ فائدہ نہ رہا اب آپ لوگ میرا آخری امید ہیں، اگر کوئی ایسا عمل یا وظیفہ جو میں کرو ں اور میرے سر کے بال ٹھیک ہوجائے تو مہربانی کر کہ آپ لوگ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 608152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:246-123/D-Mulhaqa=5/1443

     کسی ماہر طبیب سے علاج کراتے رہیں اور اگر بیماری دور نہ ہو تو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے ؛ بلکہ صبر سے کام لینا چاہیے اورمسنون دعاوٴں میں بیماری سے حفاظت کی جودعائیں منقول ہیں انہیں پڑھتے رہنا چاہیے ، بیماری میں ایک مسلمان کو اجر و ثواب ملتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند