• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607258

    عنوان: بے برکتی کو ختم کرنے کے لے مجرب عمل

    سوال: اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ میں عالمیہ ثانی کی طالبہ ہوں ہمیشہ کلاس میں سب سے زیادہ نمبر اتے تھے الحمد اللہ لیکن اس سال نمبر ویسے نہی ارہے ۔جب کہ پڑھتی بھی ہوں کیا میرے گناہوں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے یا کسی اور وجہ سے بے برکتی ہو گی ہے اخری سال میں اکر ۔میں روز کتابوں کے مصنفین کے لے اپنے استادوں کے لے سب کے لے دعا بھی کرتی ہوں کچھ پڑھ کر ثواب بھی کرتی ہوں ۔کبھی ایسا بھی ہوتا ہے میں نے جواب میں سب لکھا ہوتا ہے لیکن استاد کی نظر نہی پڑھتی میرے لکھے ہوے پر ۔ ایساپہلے تو کبھی نہی ہوا۔ یہ سال پہلے کے سالوں جیسا نہی ہے ۔براۓ مہربانی اپ میرے لے دعا بھی کرے اور کوی دعا وغیرہ بھی بتا دیں کہ سب اچھا ہو جاۓ گناہ سارے چھوٹ جاۓ اور ہر چیز میں برکت اجاۓ ۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 607258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 378-303/B=04/1443

     اعلیٰ نمبرات کے لئے خوب محنت کریں، امتحان میں کامیابی کے لئے یہ عمل کریں، جب آپ امتحان گاہ میں جائیں تو پرچہ کھولنے سے پہلے دائیں ہاتھ کی پانچ انگلیوں پر کہیعص اس طرح پڑھیں کہ پہلے چھوٹی انگلی پر ”کاف“ کہہ کر انگلی بند کرلیں، پھر ہر ہر حرف پر ایک انگلی بند کرتی جائیں اس کے بعد کُفِیْتُ کہیں، پھر حمعسق اس طرح پڑھیں کہ ”حا“ کہہ کر چھوٹی انگلی کھولیں، پھر ہر ہر حرف پر ایک ایک انگلی کھولتی جائیں، پھر حُمِیْتُ کہیں، اس عمل کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے دعا بھی کرتی رہیں، ان شاء اللہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند