• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606849

    عنوان:

    آیت کچھ اس طرح پڑھ لی جس سے معنی کفریہ ہوگئے ‏، میں اب کیا کروں؟

    سوال:

    قرآن مجید میں کچھ آیات مبارکہ ہیں جو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانے ہو نے کی نفی کرتی جسے کہ کفار مکہ آقا صلی اللہ علیہ پر الزام لگاتے تھے ،میں ایک دفعہ بغیر دیکھے ان میں سے ایک آیت پڑھ رہا تھا اور اب مجھے لگتا ہے میں نے شاید غلط پڑھ لی،جس سے شاید معنی کفریہ ہوجاتے میں کیا کروں اب؟

    جواب نمبر: 606849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:5-17D-Mulhaqa=3/1433

     اول تویہ وسوسہ معلوم ہوتا ہے ، جس کی طرف بالکل توجہ نہیں دینی چاہیے اور اگر حقیقت میں کوئی آیت غلط پڑھ دی ہو جس سے معنی بدل گئے ہوں، تب بھی غلطی سے آیت غلط پڑھنے پر کفر کا حکم عائد نہیں ہوتا ہے ، آپ مطمئن رہیں۔

    قال ابن عابدین: قال فی البحر والحاصل: أن من تکلم بکلمة للکفر ہازلا أو لاعبا کفر عند الکل ولا اعتبار باعتقادہ کما صرح بہ فی الخانیة ومن تکلم بہا مخطئا أو مکرہا لا یکفر عند الکل، ومن تکلم بہا عامدا عالما کفر عند الکل ومن تکلم بہا اختیارا جاہلا بأنہا کفر ففیہ اختلاف۔ ( رد المحتار: ۲۲۴/۴، باب المرتد، دار الفکر بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند