• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60619

    عنوان: میں قطر میں رہتاہوں، میری والدہ کے استخارہ کرنے کے بعد میں نے استخارہ کیا کہ جس لڑکی کو میرے گھروالے دیکھ کر استخارہ کئے تھے، اس سے نکاح کرنے میں میرے لیے خیر ہے، یا نہیں تو میں نے تین دن تک اپنے آ پ کو حساب کتاب کرتے ہوئے دیکھا (مگر میں نہیں سمجھ پایا تھا کیوں کہ میں خود اکاؤنٹ کے میدان سے جڑا ہوں روزانہ اسی کام میں مصروف رہتاہوں مگر ایک ہی چیز کا بار بار دیکھنا تھوڑا عجیب لگا، اور پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا اپنے آپ حساب کتاب کرتے ہوئے ) براہ کرم، بتائیں اگر اس کا کوئی مطلب نکلتا ہے جس کا تعلق میرے استخارہ کرنے سے ہو۔

    سوال: میں قطر میں رہتاہوں، میری والدہ کے استخارہ کرنے کے بعد میں نے استخارہ کیا کہ جس لڑکی کو میرے گھروالے دیکھ کر استخارہ کئے تھے، اس سے نکاح کرنے میں میرے لیے خیر ہے، یا نہیں تو میں نے تین دن تک اپنے آ پ کو حساب کتاب کرتے ہوئے دیکھا (مگر میں نہیں سمجھ پایا تھا کیوں کہ میں خود اکاؤنٹ کے میدان سے جڑا ہوں روزانہ اسی کام میں مصروف رہتاہوں مگر ایک ہی چیز کا بار بار دیکھنا تھوڑا عجیب لگا، اور پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا اپنے آپ حساب کتاب کرتے ہوئے ) براہ کرم، بتائیں اگر اس کا کوئی مطلب نکلتا ہے جس کا تعلق میرے استخارہ کرنے سے ہو۔

    جواب نمبر: 60619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1407-1464/L=1/1437-U آپ کے ا ستخارے میں واضح کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے، آپ اپنے گھر والوں سے مشورہ کرلیں اور جس بات پر اتفاق ہوجائے اسی پر عمل کریں، ان شاء اللہ اس میں خیر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند