متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 605656
نكاح كے سلسلے میں استخارہ كس طرح كرنا چاہیے؟
ایک عورت نے نکاح کے لئے استخارہ کیا. اس نے خواب میں دیکھا کہ وہی مرد جس سے خاتون نکاح کرنا چاھتی ہے ، اسے ایک شال/چادر دے رہا ہے . اس استخارہ/ خواب کی تعبیر بیان فرما دیں۔ شکریہ
جواب نمبر: 60565604-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1214-803/B=12/1442
بظاہر یہ استخارہ اثبات میں معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ استخارہ اس لڑکے سے محبت رکھتے ہوئے کیا ہے تو یہ معتبر نہ ہوگا؛ بلکہ اپنے والدین اور خاندان سے مشورہ کرنے کے بعد اور لڑکے والوں کے خاندان سے صلاح و مشورہ کے بعد جو رائے بخوشی طے پائے اس کے مطابق نکاح کا رشتہ قائم کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے جریان کی شکایت ہے جب بھی میں پائخانہ
کرنے جاتاہوں منی نکل جاتی ہے مجھے ذکر بتائیں کہ مجھے روحانی او رجسمانی صحت ملے۔
بڑی مشکل میں ہوں۔ کوئی کام کرنے میں دل ہی نہیں کرتا۔ بہت بار حکیموں کے پاس گیا
او رجریان کے لیے علاج کروایا جیسے ہی دوائی لاتا ہوں کتنی بھی کوشش کے باوجود
علاج پر سے دل اٹھ ہی جاتا ہے۔ نہ میں دنیاوی اعتبار سے ترتیب پر ہوں نہ دینی
اعتبار سے۔ سستی او رکاہلی بہت آگئی ہے۔ میرے لیے خاص دعا کریں اور مجھے اس کے لیے
ذکر اور دوائیاں بتائیں۔
۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میری دو سگائی ہوئی تھی لیکن دونوں ٹوٹ گئی۔ میرے والدین کہتے ہیں کہ مجھ پر جادو ہوا ہے۔ آج کل اس کا توڑ بھی کررہے ہیں۔ اس بات کے علاوہ میں کسی سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کا نام احمد سمیر محمد کامل ہے، جس کی تاریخ پیدائش 19/اکتوبر 1973ہے۔ اس کی ماں کا نام سامعہ ہے۔ اب میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔برائے کرم میری مددکریں۔ میں نے جب بھی استخارہ کیا اس کا جواب نہیں آیا۔ میں اپنی سہیلیوں سے استخارہ کرواتی ہوں، میری تین سہیلیوں نے کیا اور جواب مثبت آیا۔ خواب اس نیت سے کیا کہ وہ شخص میرے لیے بہتر ہے یا نہیں اور کیا میری شادی اس سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟ دونوں استخاروں میں ایک سال کے وقت کا فرق ہے۔دونوں خواب حسب ذیل ہیں:
(۱)ایک ہرے بھرے لان میں صرف ایک بہت بڑا پھول ہے جس کی پنکھڑیاں نیچے کو جھکی ہوئی ہیں، جیسے دھوپ سے مگر مرجھائی نہیں ہیں اور وہ ایک اکیلا پھول ہے۔ تھوڑی سی دیر کے بعد وہ پھول غائب ہوجاتا ہے اور لان میں ایک کیاری نظر آتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بہت سارے پھول ہیں جن پر شبنم کے قطرے ہیں۔ یہ استخارہ دیڑھ سال پہلے کیا تھا۔
خواب نمبر(۲)دیوار چین پر میری سہیلی اور بہت سارے لوگ کھڑے ہیں اور اس دیوار کے ساتھ بہت سارے پانی ٹکرارہے ہیں جیسے سمندر ہو۔ اس پانی میں سمندر کی طرح طوفانی لہریں ہیں اور میری دوست اس پانی میں مجھ کو دیکھتی ہے جیسے میں ڈوب رہی ہوں۔ سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ڈوب جاؤں گی مگر میں کبھی ڈوبتی ہوں اور کبھی باہر آتی ہوں جیسے سمندر میں ۔پھر ایک بہت بڑی لہر مجھے ڈبو دیتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ساحل پر کھڑی ہوں اور میری ایڑیاں پانی میں ہیں اور میں سکون سے کھڑی ہوں جیسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پانی بہت صاف شفاف ہوتا ہے اور میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں۔ یہ استخارہ 2009 میں کیا ہے۔یاد رہے کہ اس استخارہ کے وقت پر میرا ایک رشتہ چین سے آیا ہوا تھا جس کے بارے میں میری سہیلی کو معلوم نہیں تھا۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ یہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں، کیوں کہ شادی کے حالات ہی نہیں بنتے اب تو وہ شخص بھی مایوس ہوکر چلا گیا ہے۔ کیا وہ واپس آئے گا؟ برائے کرم مجھے استخارہ کر کے بتائیں۔ بہت بہت شکریہ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ آمین
1766 مناظرمیں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟
1498 مناظرمیرا
سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن ہیں جس کے رشتہ کے لیے لوگ آتے ہیں پر کہیں رشتہ نہیں
جمتا، کئی بار بات اتنی آگے پہنچ گئی کہ ہمیں لگا کہ اب تو شاید یہاں شادی ہو جائے
گی پھر ایک دم سے لڑکے والوں کی طرف سے جواب نہیں آیا او ربات ختم ہوگئی۔ ہمیں شک
ہے کہیں کسی نے کچھ عمل شادی روکنے کے لیے تو نہیں کیا۔ کچھ وظیفہ بتائیں جس سے
بہن کا جلدی رشتہ ہوجائے اور اگر کوئی بندش یا کسی طرح کی پریشانی ہے رشتہ میں تو
دور ہوجائے؟ اور بہن کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی اس کی صحت کے لیے بھی وظیفہ بتائیں۔
ہمارے اس مسائل کے لیے اللہ سے دعا بھی کریں۔