متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 605337
دعا دینی ہو تو مرد كے لیے جزاكَ اللہ اور عورت كے لیے جزاكِ اللہ كہنا چاہیے؟
اگر ہم کسی کو جزاک اللہ کہتے ہیں تو کیا یہ مرد اور عورت کے لیے دونوں کے لیے صحیح ہے یا پھر عورت کے لیے جزاک اللہ(jazakillah) استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب نمبر: 60533707-Jun-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1005-645/B=10/1442
اگر کسی کام کے کرنے پر مرد کو دعا دینی ہے اور عربی میں دعا دینی ہے تو جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْراً کہے، اور جب عورت کو دعا دی جائے تو جَزَاکِ اللّٰہُ خَیْراً کہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غزہ پر حالیہ حملہ کی وجہ سے ہماری مسجد کے امام صاحب قنوت نازلہ (آخری رکعت میں رکوع کے بعد دعا)پڑھ رہے ہیں ہر نماز میں (یعنی فجر، ظہر، عصر، مغرب اورعشاء)۔ وہ امام حنبلی، شافعی، یا سلفی ہوسکتا ہے۔ (۱)ہم ان کے پیچھے اس کو کیسے ادا کریں؟ (۲)وہ آواز سے دعا کرتے ہیں (یعنی آواز کے ساتھ حتی کہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں بھی)۔ ظہر اورعصر کا کیا حکم ہے؟ کیا ہم اپنی نماز دہرالیں؟ (۳)ہمیںآ مین کیسے کہنا چاہیے؟
2700 مناظرمیں یہاں دبئی میں نوکری کر رہا ہوں، میرے پاس دبئی اسلامی بینک کا کریڈٹ کارڈ ہے۔ ان لوگوں نے زبردستی کریڈٹ کارڈ دیا ہے ۔ میں نے ابھی تک یہ چالو نہیں کیاہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ بینک پورے طورپر اسلامی بینک ہے۔ کریڈٹ چالو کرنے کے بعد وہ لوگ ماہانہ فکس رقم اے ای ڈی 75 چارج کرتے ہیں، اس کے لیے اور کچھ چارج نہیں ہے۔ کریڈٹ لمٹ تنخواہ کے ڈبل ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں کریڈٹ استعمال کرسکتا ہوں؟
1999 مناظرتوبہ کی قبولیت کے بارے میں شكوك وشبہات
4109 مناظر