متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 604945
كام میں مہارت پیدا كرنے كے لیے وظیفہ
اپنے کام یا فیلڈ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کچھ بتا دین کہ ذہن کھلتا جائے اس کام میں اور وہ سمجھ میں آنے لگ جائے کوئی دعا بتا دیں ۔ مجھے بہت ضرورت ہے حلال اور طیب ذرئعہ معاش کی کیا روزگار یا زرئعہ معاش کے لئے یا غنی یا مغنی 1100 بار والا وظیفہ کر سکتی ہوں ؟ یا کوئی اور دعا یا وظیفہ جو آپ فرما دیں۔
جواب نمبر: 60494510-Jun-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 807-676/M=10/1442
جی یَا مُغْنِیْ کا وظیفہ گیارہ سو (1100) مرتبہ پڑھ سکتی ہیں اس کے علاوہ یَا فَتَّاح کا وظیفہ ایک سو ایک (101) مرتبہ پڑھ سکتی ہیں۔ اسی طرح سورہ الم نشرح پڑھ سکتی ہیں۔ اور ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے گھر میں زمانے سے ایک پیتل کا پیالہ پڑا ہے، جس کے اندر عربی میں آیت الکرسی لکھی ہوئی ہے، کیا شریعت اور سنت میں اس کی کوئی حقیقت ہے، کیا بیماروں کو اس میں پانی یا دوا پلا سکتے ہیں، طب نبوی میں اس کا کوئی خاص دخل ہے؟ نہیں تو پھر اس آیات کو ناکاری سے بچانے کے لیے اس کو کیا کیا جائے؟ گھر میں قرآنی آیات، نقش سلیمانی لکھ کر لٹکانا کیسا ہے، جن اور شیاطین حاوی ہوجائیں اور با عمل عامل اگر نہ ملے تو کیا درگاہ یا مندر کے پجاری سے ان کو بھگایا جائے تو کیسا ہے؟ اور گھر میں بچے اور بڑوں پر جن حاوی ہو جائے تو اس وقت ایک دین دار آدمی کو کیا عمل کرنا چاہیے اوران چیزوں سے بچانے کے لیے روزانہ کیاعمل کرنا چاہیے اور میری بیوی کوروزانہ موت کے ، سانپ کے، مرُدوں کے، خون کے شیطان، کے خواب پڑتے ہیں اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ برائے مہربانی فتوی عطا فرمائیں۔
5834 مناظرمندرجہٴ ذیل میں کس وقت درود پڑھنا واجب یا نہ پڑھنا گناہ ہے؟ (۱) وہ آیت سنی جائے جس میں ہم کو درود پڑھنے کو کہا ہے۔(۲) ایسی آیت سنی جائے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہو۔(۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور جیسے نبی، رسول، وغیرہ یا صرف حضور کا لفظ سنیں، اس حالت میں کہ ان میں اشارہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو ہو۔ جناب محترم مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے نام یاد نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
14382 مناظراعمال قرآن اردو صفحہ 145مصنفہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ مطبوعہ جسیم بک ڈپو اردو بازار جامع مسجد دہلی، اور بہت سارے دیگرکتب خانوں سے شائع ہوئی ہے اس میں مذکور ہے کہ اگر کسی عورت کو ماہواری کا خون بہت زیادہ آئے تو سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۱۴۴-یعنی(و ما محمد الا رسول قد خلت ․․․․․․․الخ)کاغذ کے تین الگ الگ ٹکڑوں پر لکھی جائے گی، اورایک ٹکڑا عورت کے دائیں اورایک بائیں پیر پر باندھا جائے گا اور ایک ناف کے نیچے لٹکایاجائے گا۔(۱)میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیااس طرح سے قرآنی آیات کا استعمال کرنا درست ہے؟ (۲)مجھے قرآن کی آیت یا کسی حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں جہاں سے مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ نے اس کو لیا ہے۔ مجھے مستندحوالہ بتائیں۔
5420 مناظرسبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم اور استغفر اللہ كی تسبیح پڑھ سكتے ہیں؟
7293 مناظر