متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 604625
خوف ودہشت دور كرنے كے لیے دعا بتائیں؟
میں بچپن سے ہی خوف میں مبتلا ہوں۔میری عمر 18سال ہے لیکن میں اپنے کمرے میں اکیلا نہیں سو سکتا ۔میرے دل میں ہر وقت ایک عجیب سا خوف رہتا ہے ۔برائے مہربانی میری پریشانی کا حل بتادیں ۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 60462502-Jun-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1019-648/B=10/1442
آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں۔ یہ حدیث شریف کی دعا ہے۔ اس کے پڑھنے سے آپ کا خوف ان شاء اللہ جاتا رہے گا۔
اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ، وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر کوئی ناسمجھی میں اپنے حق میں بد دعا کردے تو تلافی کیسے ہو؟
3411 مناظرہمارے علاقہ میں ذکری جو کہ غیر مسلم ہیں
(جادو میں مہارت رکھتے ہیں)۔آج کل ایک مسئلہ چل رہا ہے یہاں تقریباً تین سو کشتیاں
ہیں ۔ آج کل سمندر میں مچھلیوں کی تھوڑی کمی ہے۔ اکثر کشتیاں خالی آجاتی ہیں قریب
ایک مہینہ ہورہا ہے۔ لیکن دویا تین کشتیاں ایسی ہیں کہ ہفتہ میں پانچ دن چار دن
لازمی مچھلیاں لاتے ہیں۔ جس علاقہ میں دوسرے لوگ مچھلی کا جھنڈ دیکھتے ہیں دوسرے
اس جھنڈ سے پکڑتے ہیں تو بے کار مچھلی ہوتی ہے جس کی مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں
،جب کہ ان کشتیوں میں سے کوئی جال پھینکتے ہیں تو وہ مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی قیمت
ہوتی ہے۔ میرا دوست کہتا ہے بلکہ اکثر کہتے ہیں کہ یہ جادو کروا رہے ہیں اس وجہ سے
مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ (۱)کیا
جادو سے ایسا ہوسکتا ہے کہ سارے کشتی والے مچھلی نہیں پکڑتے یہ لوگ ہفتہ میں پانچ
دن چار دن لازمی پکڑتے ہیں؟ (۲)اگر
جو ذکری ماسٹر قرآن کی آیات وغیرہ سے بغیر شرک کے کسی کو کچھ تعویذ دے جس سے وہ بھی
مچھلی لاتا ہو تو کیا اس ماسٹر ذکر ی کے پاس جاکر یہ تعویذ لے سکتے ہیں؟ کیا اس کی
اجازت ہے؟
دعائے كمیل پڑھنا كیسا ہے؟
2616 مناظر